قاہرہ،28نومبر(ایجنسی) مصری حکام کے مطابق ملکی دارالحکومت قاہرہ کے نواح میں بلا اشتعال فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے چاروں پولیس اہلکار ہیں۔
style="font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq'; font-size: 18px; text-align: start;">مصری فوج کے ایک اہلکار میجر جنرل خالد شلابی کےحوالے سے بتایا ہے کہ قاہرہ کے نواح میں سقارہ [الجیزہ] کی چیک پوائنٹ کے قریب نقاب پوش مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے کم از چار افراد مارے گئے۔ کسی گروپ نے اِس فائرنگ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔